حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، املو،مبارکپور(اعظم گڑھ)/ دنیا میں کون ایسا انسان ہے جو جنت کا خواہشمند نہ ہو۔کون ایسا انسان ہے جو جنت پر ایمان اور عقیدہ نہ رکھتا ہو۔جنت حاصل کرنے لئے انسان اپنے اپنے مذہب کے مطابق کیسی کیسی محنتیں ،ریاضتیں اور جد و جہد کرتے ہیں ۔حتیٰ کہ حورانِ جنت کی لالچ میں بعض بد عقیدہ لوگ جہاد کے نام پر دوسروں کو بے گناہ قتل کرتے ہیں ،دہشت گردی اور غارتگری کرتے ہیں جو کسی طرح درست اور جائز نہیں ہے ایسا کرنے سے جنت نہیں بلکہ جہنم ملے گی۔جنت دوسرے کی جان مارنے سے نہیں ملے گی اپنے نفس کو مارنے سے ملے گی۔اپنے نفس کو مارنا جہاد اکبر ہے۔ اسلام میں نفس کی برائیوں، بری خواہشات اور شیطانی وسوسوں پر قابو پانے کو جہادِ اکبر یعنی بڑی نیکی قرار دیا گیا ہے، جس سے انسان کا باطن پاک ہوتا ہے اور وہ اللہ کی رضا اور جنت کا حقدار بنتا ہے۔ کسی بھی بے گناہ شخص کی جان لینا (قتلِ ناحق) اسلام میں عظیم ترین گناہوں اور حرام کاموں میں سے ہے۔ قرآن کریم میں ارشاد ہے کہ جس نے کسی کو ناحق قتل کیا، گویا اس نے تمام انسانیت کا قتل کیا۔لہذا، جنت نفس کو مارنے (برے نفسانی تقاضوں کو کچلنے اور تقویٰ اختیار کرنے) سے ملتی ہے، نہ کہ کسی بے گناہ کی جان لینے یا ظلم و دہشت گردی کرنے سے۔

ان خیالات کا اظہار مولانا سید یوسف احمد مشہدی نے بتاریخ ۱،۲،۳،جمادی الثانی ۱۴۴۸ھ بروز جمعرات،جمعہ،سنیچر بوقت ۹؍بجے شب عزاخانہ ابو طالب محلہ محمود پورہ املو مبارکپور ضلع اعظم گڑھ میں منجانب ہاشمی گروپ املو مبارکپور ایام عزائے فاطمیہ کی سالانہ سہ روزہ مجالس کے بارہویں دور کے سلسلہ کی دوسری مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مولانا مزید کہا کہ جنت عبادت سے نہیں اہل بیت علیہم السلام کی محبت سے ملے گی۔اگر اہل بیت کی محبت دل میں ہے تو جنت کسی پیاسے جانور کو پانی پلانے ،کسی بھوکے کو کھانا کھلانے سے بھی ملتی ہے۔کسی مظلوم کی مدد کرنے سے بھی ملتی ہے۔
مولانا نے کہا کہ ان کو ہرگز جنت نہیں مل سکتی جنھوں نے قسیم جنت و نار مولا علیؑ کو شہید کیا ہے۔جنھوں نے شہزادی جنت فاطمہ زہراء کو شہید کیا ہے ۔جنھوں سرداران جنت امام حسن ؑاور امام حسین ؑکو شہید کیا ہے۔آخر میں مولانا نے شہزادی جنت حضرت فاطمہ زہرا ء کی دردناک شہادت کا حال بیان کیا جسے سن کر سامعین کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں۔
اس موقع پر مولانا ابن حسن املوی واعظ،مولانا محمد مہدی املوی قمی،مولانا محمد اعظم املوی قمی۔مولانا عون محمد املوی نجفی سمیت کثیر تعداد میں مومنین نے مجالس عزاء میں شرکت کی۔










آپ کا تبصرہ